تعلیمی ادارے طلبہ کو "کسٹمر" کی بجائے قوم کا مستقبل سمجھیں: فرحت عباس شاہ

منہاج القرآن نے تعلیم کے ساتھ تربیت کو لازم قرار دیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم و امن کے لئے خدمات صدیوں تک حوالہ رہیں گی: خرم نواز گنڈاپور
منہاج القرآن کے طلبہ کے خون میں پاکستان اور اسلام سے محبت شامل ہے: ڈائریکٹر منہاج کالجز/ ہیڈ COSIS ٹاؤن شپ ونگ کمانڈر (ر) عبدالغفار

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ کیمپس کے زیراہتمام بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیم اور امن کے فروغ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر، ادیب اور دانشور فرحت عباس شاہ نے کہا ہے کہ جس دن تعلیمی اداروں نے زیرتعلیم طلبہ کو "کسٹمر" کی بجائے قوم کا مستقبل سمجھنا شروع کر دیا تو معاشرے میں خودکشیاں، مایوسی اور ہڑتالوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ فرحت عباس شاہ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو کریڈٹ دینا ہوگا کہ انہوں نے اپنے تعلیمی اداروں کو اسلامی اقدار اور تاریخی روایات کے مطابق تشکیل دیا۔ منہاج القرآن نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو ناگزیر قرار دے کر قوم پر احسان کیا ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی درازی عمر اور توفیقات میں اضافے کے لیے دعا بھی کی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ برصغیر میں غاصب انگریز نے اسلام کے تشخص کو بگاڑا اور پاکستان بننے کے بعد اپنوں نے بھی نادانستہ طور پر اسلام کو متشدد ضابطہ حیات کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری وہ واحد قد آور دینی شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام کو تنگ نظری اور انتہا پسندی سے پاک کر کے حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ اور سیرت طیبہ کو انتہائی دلنشین انداز میں پیش کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام کی علم اور امن کے فروغ کے لیے خدمات صدیوں تک مستند حوالہ رہیں گی۔ انہوں نے اپنے کردار و عمل سے حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی فکر کا بھی احیاء کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج کالجز/ ہیڈ COSIS ٹاؤن شپ ونگ کمانڈر (ر) محمد غفار نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری فروغ علم و امن کے لیے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل تقلید ہیں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کے خون میں پاکستان اور اسلام سے محبت شامل ہو جاتی ہے۔ کالج آف شریعہ کے طلبہ حافظ بلال نے اردو، عمر اویسی نے عربی اور سید طلال شاہ نے انگریزی میں تقریر کی۔

تقریب میں ڈاکٹر رفیق نجم، ڈاکٹر کرنل(ر) اسد محمود، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، راجہ زاہد محمود، کرنل (ر) خالد جاوید، نوراللہ صدیقی، ڈاکٹر رفیع کمبوہ، سید محمودالحسن جعفری، قاضی فیض الاسلام، راشد کلیامی، عابد بشیر، اسامہ مشتاق اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

Dr-tahir-ul qadri Quaid Day Celebration township campus

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top